004 - ڈرامہ ریویو: : احمریں

ڈرامہ: عشق گمشدہ

ٹائٹل: عشق گمشدہ

تحریر: نورا لہدٰی شاہ

ڈائریکٹر:ہائصم حسین

پیشکش : ہم ٹی وی۔

کاسٹ: ہمایوں سعید، ثروت گیلانی، آمنہ شیخ، ثمینہ پیرزادہ، آصف رضا میر، جاوید شیخ اور دیگر۔

عشق گمشدہ کی کاسٹ کافی بڑے بڑے ناموں پر مشتمل ہے۔۔۔ ابھی تک کہانی ہمایوں سعید، ثروت گیلانی اور آمنہ شیخ کے گرد گھوم رہی ہے۔
علی اور علیزے کی بہت اچھی دوستی دکھائی جا رہی ہے۔ جس میں علی اور بڑوں کی مرضی علیزے سے شادی کرنے کی ہے۔۔
مگر علیزہ اس دوستی کو شادی کی حد تک نہیں دیکھتی۔
یہاں دوستی سے متعلق جو ڈائیلاگ ہوئے وہ کافی متاثر کن تھے جب علیزے(ثروت گیلانی) کہتی ہیں کہ :
اگر میری اتنی ہی اچھی دوستی نیہا(آمنہ) سے ہوتی تو کوئی نہیں کہتا شادی کر لو۔۔ مگر چونکہ دوستی مرد و زن کے بیچ ہے تو شادی ہونا لازمی قرار دے دیا جاتا ہے۔
علی سے علیزے کا انکار برداشت نہیں ہوتا اور وہ جا کر نیہا کو شادی کے لیے پرپوز کرتا ہے۔
تینوں کزن دکھائے گئے ہیں اور دونوں لڑکیوں کی ماؤں کی خواہش ہے کہ علی ان کا داماد بنے۔

کہانی ابھی تک ان تینوں کے گرد ہی ہے۔۔ جاوید شیخ چھپ چھپ کر گفتگو سنتے پائے جا رہے ہیں۔
حسب معمول شاندار گاڑیاں اور محلوں جیسے گھر دکھائے جا رہے ہیں جیسے مسائل صرف ان کے ہی ہوتے ہیں۔ پاکستان میں بس یہ طبقہ بستا ہے۔
بہرحال موضوع ابھی تک اسٹرانگ ہے۔ میک اپ کافی الگ دکھایا گیا ہے دونوں مرکزی لیڈ میں خواتین کا اور وہ اس کو اچھے سے کیری بھی کر رہی ہیں۔
ایک بالکل مشرق اور ایک بالکل مغرب۔ ہمایوں سعید حسب معمول نوجوان بنے ہوئے ہیں جو کہ اب عجیب لگتا ہے۔۔
بحیثیت مجموعی ابھی تک یہ ڈرامہ ناظرین کی توجہ لے چکا ہے۔ آگے جا کر برقرار رہتی ہے دلچسپی یا نہیں۔ دیکھنا ہوگا۔
شفقت امانت علی نے اس ڈرامے کا ٹائٹل سونگ گایا ہے جو کہ کافی بھلا لگتا ہے۔

http://www.newsdady.com/wp-content/uploads/2010/07/ishaq-gumshuda.png