001 - چکن پائی ریسیپی: نور فائزہ

چکن پائی

مٹر 1 کپ۔ ابلے ہوئے
گاجر 1 کپ۔ چھوٹا کاٹ کر ابلے ہوئے
شملہ مرچ، ٹماٹر سجانے کے لئے
آلو ایک کپ۔ ابال کر چھوٹا کاٹ لیں
چکن 2 سے 3 کپ۔ ابال کر باریک کر لیں
کارن فلور۔ 2 چمچ
دودھ۔ 2کپ
نمک، کالی مرچ۔ حسبِ ذائقہ
مکھن۔ 2 چمچ
1 انڈہ
500 گرام ریڈی ٹو رول پف پیسٹری۔۔۔۔جن کو پف پیسٹری میسر نہیں وہ 3 باقر خانی کا چورا استعمال کر سکتے ہیں۔۔۔

ایک پین میں مکّھن کو پگھلا لیں۔ کارن فلور کو دودھ میں گھول کر ڈالیں۔ چمچ مسلسل ہلائیں کہ گٹھلیاں نہ بنیں ایک دو منٹ پکا کر نمک، کالی مرچ تمام سبزیاں ٹماٹر اور شملہ مرچ کے علاوہ اور چکن ڈال کر ایک دو دفعہ ہلائیں۔ میڈیم سائز اوون پروف ڈش میں یہ آمیزہ ڈالیں پف پیسٹری کو ڈش کے سائز کا بیل کر اوپر پھیلا دیں تصویر کے مطابق پھر چھری سے نشان بنائیں انڈے کا برش کریں ٹماٹر اور شملہ مرچ سے سجا کر 200 سی پر 15 سے 20 منٹ بیک کریں کہ اوپر سے لائیٹ براؤن ہو جائے۔
(جو لوگ باقر خانی یوز کریں وہ پف پیسٹری کی جگہ باقر خانی کا چورا پھیلا دیں اوپر 2 انڈے پھینٹ کر ڈالیں ٹماٹر اور شملہ مرچ ڈالکر 10 منٹ 200 سی پر بیک کریں۔)

لیں جی یمی پائی تیار ہے۔۔۔

http://i25.tinypic.com/331293l.jpg
http://i30.tinypic.com/ci7gk.jpg
http://i26.tinypic.com/5zr534.jpg