003 - کھویا سویاں ترکیب : امبر

کھویا سویّاں

سویاں ۔ 1 پیکٹ یا 200 گرام
گھی ۔ 1/4 کپ
چھوٹی الائچی ۔ 3 سے 4
چینی ۔ 3/4 کپ
پانی ۔ 3/4 کپ
دودھ ۔ 2 کپ
کھویا ۔ 1/2 کپ
پیلا رنگ۔ ایک چٹکی
کیوڑہ ۔ چند قطرے
بادام، پستے۔

چینی، پانی اور پیلا رنگ ڈال کر اتنا پکائیں کہ چینی اچھی طرح گھل جائے۔

گھی میں الائچی ڈال کر گرم کر لیں پھر سویّاں ڈال کر فرائی کرلیں۔ اب سویّوں میں شیرا اور دودھ ڈال کر ہلکی آنچ پر پکالیں۔ جب دودھ اور شیرا سوکھ جائے تب کیوڑا ڈال کر 1 منٹ دَم پر رکھ دیں۔
آخر میں کھویا اور بادام پستے شامل کر کے اچھی طرح مکس کیجیے اور سرو کیجیے۔

http://i29.tinypic.com/wvagsh.jpg