004 - تندوری جنجر چکن ترکیب: امبر

تندوری جنجر چکن

چکن ۔ ایک سے سوا کلو تک ( 8 پیسزمیں کٹی ہوئی)۔

ادرک ۔ (فریش پیس لیں) 1کھانے کا چمچ

لہسن ۔ 1 چائے کا چمچ (پسا ہوا۔)

لال مرچ پاؤڈر ۔ 1 چائے کا چمچ بھرا ہوا

نمک ۔ 1/2 1 چائے کا چمچ

گرم مصالحہ ۔ پاؤڈ 1/2 1 چائے کا چمچ (پسا ہوا)

آئل ۔ 3 کھانے کے چمچ

لیمن جوس ۔ 2 کھانے کے چمچ

دہی ۔ کپ 3/4 پھینٹ لیں

کچا پپیتا کا پیسٹ ۔ 1 کھانے کا چمچ

ثابت دھنیا ۔ 1 چائے کا چمچ ( بھون کر پیس لیں۔)
سفید زیرہ ثابت ۔ 1 چائے کا چمچ (بھون کر پیس لیں۔)

چکن میں تمام مصالحہ لگا کر2 گھنٹے کے لیے میرینیٹ کر لیں۔ 2 گھنٹے بعد
کوئلہ کا دھواں دے لیں۔
چکن کو مکسچر سے نکال کر اوون ڈش میں رکھیں چمچ سے ہلکا ہلکا میرینیٹ چکن کے اوپر ڈال کر،
پری ہیٹڈ اوون میں 180 ڈگری سینٹی گریڈ پر آدھے گھنٹے بیک کر لیں۔
بیک ہونے کے بعد نکال کر اوپر سے آئل برش کر لیں۔
آپ اس کو بار بی کیو بھی کرسکتے ہیں۔

سلاد رائتہ نان کے ساتھ سرو کریں۔

http://i32.tinypic.com/2ypcihk.jpg