005 - بادام والا دودھ: ترکیب نور فائزہ

بادام والا دودھ

بادام: 1/4 کپ
دودھ: 3 کپ
چینی: حسب ذائقہ
سیب: ایک عدد
چھوٹی الائچی: 3 عدد
آئس کیوبز: حسب ضرورت

1/4 کپ بادام بھگو کر چھیل لیں۔ اس کو بلینڈر میں ایک کپ دودھ، چینی اپنی پسند سے، 3 الائچی ایک سیب چھیل کر ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کریں کہ یک جان ہو جائے پھر تھوڑی آئس ڈال کر تھوڑا بلینڈ کریں۔ پھر دو گلاس دودھ اور ایڈ کر کے صرف ایک بار بلینڈر پھیر کر ٹھنڈا بادام والا دودھ انجوائے کریں۔۔

http://i30.tinypic.com/20kpwt4.jpg