004 - ٹپس اینڈ ٹرکس آپ ایم ایس ورڈ میں کہاں تھے تحریر: امان

ٹپس اور ٹرکس

آپ ایم ایس ورڈ میں کہاں تھے

اکثر ورڈ ڈاکومنٹس بہت بڑے ہوتے ہیں، اور ایک ہی بار میں پڑھنا نہیں ہوتا۔ اس کا حل یہی ہوتا ہے کہ پیج نمبر یاد کرلیتے ہیں کہ کونسے پیج پر تھے ہم، پھر دوبارہ فائل اوپن کرنے پر اس کے لیے scroll کرتے ہیں۔ کیا آپ اس سے بچنا چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ دوبارہ وہ فائل اوپن کرنے پر ڈائریکٹ اسی جگہ پر جائیں جہاں پر چھوڑا تھا۔ یقیناً چاہتے ہوں گے۔

اس کے لیے آپ کو صرف اور صرف Shift کی کے ساتھ F5 پریس کرنا ہوگا۔ فرض کریں آپ کی ورڈ فائل سو صفحات پر مشتمل ہے، آپ نے 51 صفحے تک پڑھ لیا اور پھر آپ کو کسی کام کی وجہ سے اٹھنا پڑا۔ تو بس صفحہ 51 پر اس پیراگراف یا ٹیکسٹ کے اوپر ایک بار ماؤس سے کلک کرلیں یعنی ماؤس کرسر وہاں پلیس کردیں۔ اب فائل بند کردیں اور دوبارہ اوپن کرنے پر SHIFT + F5 دبائیں۔ اور آپ صفحہ 51 پر اسی جگہ موجود ہوں گے۔

کیوں بچ گیا نا وقت