006 - امیج فارمیٹ کی تبدیلی تحریر : امان

مائیکرو سوفٹ ورڈ کے ذریعے امیج فارمیٹ تبدیل کرنا

مائیکرو سافٹ آفس، ایک زنبیل کی طرح ہے، جانے کیا کیا اور کیسے کیسے کام سر انجام دیتا ہے۔ اب یہی دیکھ لیں کہ جب کوئی bmp فائل کو jpg/gif میں کنورٹ کرنا ہو تو لوگ طرح طرح کے امیج سوفٹ ویئرز کا کہتے ہیں، کوئی فوٹو شاپ، تو کوئی اے سی ڈی سی۔ مگر یہی کام مائیکرو سافٹ ورڈ میں بھی ہو سکتا ہے۔ وہ اس طرح:

پہلے اس تصویر کو ورڈ میں انسرٹ کیجئے، انسرٹ مینو میں جاکر پکچر اور پھر from file کو سلیکٹ کر کے۔ جب پکچر انسرٹ ہو جائے تو اس پکچر پر رائٹ کلک کر کے cutپر کِلک کریں اور پھر ایڈیٹ مینو میں جا کر paste special پر کِلک کریں۔ اب جو ڈائیلاگ باکس آئے گا اس میں آپ BMP, GIF, PNG, JPEG کو سلیکٹ کر سکتے ہیں، مطلوبہ فارمیٹ سلیکٹ کرکے اوکے کریں۔ لیں ہو گیا آپ کا امیج کنورٹ دوسرے فارمیٹ میں۔