008 - ڈرائنگ کینوس ختم کیجیے تحریر : امان

مائیکرو سوفٹ ورڈ میں ڈرائنگ کینوس ختم کیجئے

مائیکرو سوفٹ ورڈ ایکس پی اور نئے ورژن میں جب بھی آپ کوئی AutoShape لانا چاہتے ہیں تو ورڈ ایک کینوس (ایک باکس سا) بنا دیتا ہے جو کہ بہت پریشان کرتا ہے اکثر اوقات کہ باقی ڈاکومینٹ میں کام کرنے میں دقّت ہوتی ہے، اگر آپ کو اس سے پریشانی ہوتی ہے تو:

* ٹولز مینو میں جائیں، اور آپشن پر کِلک کریں۔

* جنرل ٹیب پر کلک کریں اور سب سے آخر میں دیکھیں، ایک چیک باکس ہوگا "Automatically create drawing canvas when inserting autoshapes" نامی، اس پر سے چیک ہٹا دیں۔