009 - چند مفید ڈاؤن لوڈز تحریر: سلمان سلو

چند مفید ڈانلوڈ۔۔
-- سلمان سلو

Analog X Maxmem...سسٹم بالکل نیا
یہ سافٹ ویئر آپ کے سست رفتار اور ہچکیاں لیتے ہوئے پی سی کا ایک مؤثر علاج ہے۔۔۔صرف ایک کِلک پر یہ فاضل میموری بحال کرتا ہے اور کمپیوٹر کے دیگر افعال کو درست کرتا ہے۔۔۔بہت زبردست سوفٹ ویئر ہے ضرور ٹرائی کیجیے۔۔۔
size: 214kb license: free
www.maxmem.com
============================
dB Power AMP Music Converter...آڈیو فائل کی کنورژن
ونڈوز کے لیے ایک بہترین آڈیو کنورٹر ہے۔۔اس کے ذریعے آپ سی ڈی رپ کرنے، فائلوں کی باہمی تبدیلی اور آڈیو ریکارڈنگ کا کام کر سکتے ہیں ۔۔یہ
MP3,MP4,M4A,WMA,OGG,AAC,APE,FLAC,Apple lossless,
اور دیگر بہت سی آڈیو فائلوں کو کنورٹ کرتا ہے۔۔استعمال میں بہت آسان ایک بہترین آڈیو کنورٹر۔
www.dbpoweramp.com
===============================
Ultra VNC...کمپیوٹر کی دور رسائی
اس سوفٹ ویئر کے ذریعے آپ دنیا کے کسی بھی کمپیوٹر سے رابطہ کر سکتے ہیں شرط یہ ہے کہ دونوں کمپیوٹروں میں یہ سوفٹ ویئر انسٹالڈ ہو اور دونوں انٹرنیٹ سے جڑے ہوں۔۔
الڑا وی این سی، استعمال میں آسان اور کمپیوٹروں سے دور رسائی کے لیے بہترین ٹول ہے۔۔
اس میں فائل ٹرانسفر اور ٹیکسٹ چیٹ کی سہولت بھی موجود ہے۔۔
www.ultravnc.com
================================
Comodo firewall.....ایک زبردست فری فائروال
ایک مفت اور زبردست فائر وال جو ہیکرز اور ڈیجیٹل ڈاکوؤں کو آپ کے کمپیوٹر اور نیٹ ورک سے دور رکھتی ہے۔۔اس طرح ناپسندیدہ اور ممنوعہ سافٹ ویئر بھی آپ تک نہیں پہنچ پاتے ۔۔
ماہرین نے اسے معاوضے والی بہترین فائر وال سے بھی بہتر قرار دیا ہے۔۔
ضرور ٹرائی کیجے۔۔
www.comodogroup.com
==================================
Spy Catcher Express...زبردست فری اینٹی اسپائی ویئر
ڈھیٹ ترین اسپائی ویئر کے لیے ایک آزمودہ نسخہ۔۔یہ نہ صرف سسٹم میں موجود اسپائی ویئر کا قلع قمع کرتا ہے بلکہ انہیں مزید پھیلنے سے روکتا بھی ہے۔۔اس مفت اینٹی اسپائی ویئر میں وہ تمام خواص موجود ہیں جو مہنگے اسپائی ویئر پروگراموں میں شامل ہوتے ہیں۔۔
اگرچہ اس کو انٹرنیٹ سے اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت رہتی ہے لیکن بنا اپ ڈیٹ بھی یہ بہت مؤثر کام کرتا ہے۔۔
www.tenebril.com
==========================================
Conware Icon art....اپنے آئی کن خود بنایئے
ایک بہترین یو ٹیلیٹی جس کے ذریعے آپ اپنے پسندیدہ آئی کن اور کرسر خود تیار کر سکتے ہیں۔ آپ پین اسپرے اور فل ٹول کے ذریعے اپنے آئی کن از خود بنا سکتے ہیں۔۔
www.conware.org
==========================================
Mwsnap.....ونڈوز کی تصویر کشی
ایم ڈبلیو اسنیپ کے ذریعے آپ نہ صرف ونڈوز کے کسی بھی حصّے کی تصویر لے سکتے ہیں، بلکہ متحرک ونڈوز کے عکس بھی لئے جا سکتے ہیں اس میں کئی ایک فیچر موجود ہیں جو اسے بہترین اسکرین کیپچر پروگرام بناتے ہیں۔۔
www.mirekw.com/winfreeware/mwsnap.html