003 - نوائے عید از مونا سید

نوائے عید

رمضان کے آتے ہی عید کی تیاریاں شروع ہو جاتی ہیں۔۔ عید جہاں روزے داروں کے لیے اللہ کا انعام ہے وہاں ایک احساس کا نام بھی ہے۔۔ خوشی' رنگ' خوشبو اور مسکراہٹ کا۔۔۔ ہمارے یہاں دو ہی عیدیں آتی ہیں ایک سال میں، تو تیاری تو کچھ خاص ہونی چاہیے ہی۔۔
سب سے اہم تو پہناوا ہے۔۔ کیا بنایا جائے اور کیسے سب سے منفرد لگیں۔۔ یہ سوچ تو اوائل رمضان سے شروع ہو جاتی ہے۔۔ لڑکیاں ہی نہیں لڑکے بھی اس فکر میں لگ جاتے ہیں۔۔ جدید ترین فیشن جو ساتھ ہی مشرقی روایات کا علمبردار بھی ہو۔۔
لڑکے تو خیر بوتیک کا رخ کرتے ہیں، مگر لڑکیاں ہممم۔۔۔۔۔ کچھ تو الگ کرنا چاہیے۔ مگر کیا؟ یہ سوال آج کل بہت اہم ہوتا جا رہا ہے۔ موسم گرمی کا ہوگا جب عید ہم سے ملے گی۔۔ تو ویسے ہی محدود چوائس رہ جاتی ہے کپڑوں کے حساب سے۔
لان' کاٹن' شیفون یا پھر جارجٹ جو کہ گرمیوں کے حساب سے پہننے میں آسان ہوتے ہیں۔ اب ان کو منفرد کیسے کیا جائے۔
رنگوں کا انتخاب : آج کل گرمی کے حساب سے پیسٹل کلرز کا رواج ہے، جو گرمی میں تازگی کا احساس دلاتے ہیں۔
کڑھائی: کڑھائی ہمیشہ سے کسی نہ کسی صورت فیشن ٹرینڈز کا حصّہ رہی ہے۔ آج کل خاص کر گلے پر بھاری کڑھائی کا رواج ہے۔۔ اور آستینوں پر بازوؤں سے ذرا نیچے۔

تصویر # 1
http://i28.tinypic.com/2uqn68h.jpg

تصویر # 2
http://i31.tinypic.com/4jb9k3.jpg

تصویر # 3
http://i29.tinypic.com/2r2oin9.jpg

شیشوں کا کام: شیشے کا کام ایک بار پھر سے اپنی جگہ بنا رہا ہے مگر اس بار انداز ذرا ہٹ کر ہے۔۔ ڈیزائنز نیک لائن کے ساتھ بنے ہوتے ہیں اور ساتھ ہی آستینوں پر آدھا ڈیزائن ہوتا ہے۔۔۔

تصویر # 4
http://i27.tinypic.com/2qbaps3.jpg

تصویر # 5
http://i27.tinypic.com/124yd14.jpg

دوپٹے: دوپٹوں پر ریشمی پائپنگ' اور چوڑے ربنز چل رہے ہیں۔۔ جس سے ان میں ایک منفرد انداز پیدا ہوتا ہے اور شیفون یا جارجٹ کا دوپٹّہ ہو تو ایک بھاری پن پیدا ہوا، جس سے دوپٹہ بار بار پھسلتا نہیں۔

شلوار یا فلیپرز: آج کل شلورا کو ایک نیا انداز دیا گیا ہے۔ اس کو فلیپر بھی کہتے ہیں۔۔ بغیر کلی کے چوڑے پائنچے۔۔

تھوڑا سا اپنے اوپر دھیان دیں آپ یقیناً منفرد لگیں گی۔

تصویر نمبر # 6
دوپٹوں پر چوڑے ربنز کا ٹرینڈ
http://i29.tinypic.com/2i6evlz.jpg

http://i26.tinypic.com/2iuw4g4.jpg

http://i32.tinypic.com/29atdok.jpg

http://i25.tinypic.com/3323x9w.jpg

http://i28.tinypic.com/32zhv2q.jpg