بہاروں کو لوٹنا ہو گا۔

السلام علیکم۔

ہمیشہ کی طرح اس بار بھی "ون اردو رائٹرز سوسائٹی" نے کوشش کی ہے کہ موقع کی مناسبت سے کچھ ایسا پیش کرے جو "ون اردو" کے ماحول کو مزید خوشگوار اور دلوں کو تازگی بخشے۔ گو کہ دل اس بار افسردہ ہیں اور درد کی شدت کبھی کم اور کبھی زیادہ ہو جاتی ہے مگر عیدین کا موقع ایسا ہے جب بطور مسلمان ہم نا صرف خوشی کا اظہار کرتے ہیں بلکہ اللہ کی دی ہوئی نعمتوں پر شکر گزار بھی ہوتے ہیں۔

اس ناول میں آپکو ایک عام سے گھر کے ماحول میں کچھ خاص لوگ نظر آئیں گے جو اپنے اللہ اور وطن کی محبت میں سرشار بھی ہیں اور اسکے لئے سب وار دینے کو بھی تیار ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ آپکو وہ کردار بھی نظر آئیں گے جو چند لمحوں کیلئے اپنی راہ گم کر چکے ہیں مگر مکمل طور پر بھٹکے نہیں۔ آپکو اس میں والدین کے احساسات، بچوں کی خواہشات کے رنگ بھی نظر آئیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ آپکو وہ شعور بھی نظر آئے گا جو ہمیں انسان کو انسان سمجھنے پر مجبور کرتا ہے، ذات پات سے بالاتر ہو کر۔۔۔۔۔

خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں

ون اردو رائٹرز سوسائٹی