007 - تبصرہ سیما

السلام علیکم،
اس بار کا خاص شمارہ بہت دلکش اور خوبصورت لگا، خاص کر ڈیزائن بہت اچھا تھا۔ اور نیچے جو معلومات دی گئی تھیں وہ ہمارے جیسے ملک سے باہر رہنے والوں کے لیے بہت مفید ہیں اسی طرح ہم اپنے ملک کی تاریخ سے جڑے رہتے ہیں۔
ادبی سیکشن سارا کا سارا بہت اچھا تھا، خاص کر مدیرہ جی کی ایک الگ سی تحریر دیکھ کر کافی اچھا لگا۔ درنایاب، رمیصا سب کے افسانے اچھے تھے مگر بازی لے گئی رافعہ جی کی تحریر ثانا بابا بہت اچھی اور دل کو چھونے والی تحریر تھی۔
قسط وار حسب معمول اچھے تھے۔ مزاحیہ تحاریر بھی اپنا کام پورا کر رہی تھیں ایک بے ساختہ مسکراہٹ آئی تھی پڑھتے ہوئے۔
آئی ٹی میں مفید معلومات ہوتی ہیں اس کو جاری رکھیے گا، شاعری سے کچھ خاص دلچسپی نہیں ہے۔
خواتین سیکشن اس بار کافی رنگا رنگ لگا۔ خاص کر مہندی کے ڈیزائن اور لیٹیسٹ فیشن کے بارے میں جان کر بہت اچھا لگا۔
اس بار مکتوب بھی شامل تھے مگر ابھی تک پڑھے نہیں۔ اور آزادی سیکشن بھی مناسبت سے اچھا تھا مگر اور اچھا ہو سکتا تھا۔
ایک درخواست کرنا تھی بلاعنوان ختم کردیں تجسس رہتا ہے پورا عرصہ کہ کون تھا مصنف/ مصنفہ۔

وعلیکم السلام
آپ کی آمد کا بےحد شکریہ یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آپ کو ماہنامہ میں سب کی کاوشیں پسند آئیں۔ آپ کی تجویز زیر غور ہے۔