008 - تبصرہ حرف دعا

تبصرہ میگ ٹیم کے پرسپکٹو سے!
السلام علیکم
تبصرے تو آپ سب پڑھتے ہی رہتے ہیں۔ اس دفعہ میرے پرسپیکٹو سے۔ ماہنامہ ون اردو کا اگست کا شمارہ کافی سے تھوڑا کم انتظار کرنے کے بعد سامنے آیا۔ جب بھی میگزین بورڈ پر نظر پڑتی ہے کوئی نہ کوئی پوچھ رہا ہوتا ہے 'اس دفعہ کا شمارہ کب آئے گا' اور میں مزید ٹینس ہوجاتی ہوں۔ جلدی کے چکر میں اچھا خاصا ڈیزائن بار بار خراب ہو جاتا ہے۔ ویسے اس دفعہ تو 10 اگست کو ہی آ گیا تھا۔ میگزین ٹیم بہت ہارڈ ورکنگ لگتی ہے ؛)۔
مجھے تو پورا شمارہ ہی بہت اچھا لگا۔ اب تک کا بیسٹ شمارہ تھا۔ تحریریں، ڈیزائننگ، اینڈ سو اون۔۔۔ سب بہت اچھا تھا۔ میگزین ٹیم کی جتنی تعریفیں کی جائیں کم ہیں آہم آہم۔ ۔ ۔یہ ہنٹ ہے۔ اس لیے آپ سب تعریفیں کریں میں مزید تبصرہ کرتی ہوں ورنہ اگر میں تعریفیں کرنے لگی تو تبصرہ کون کرے گا؟
عرضِ حال، حمد و نعت، تو میں نے ڈیزائن کرتے وقت ہی پڑھ لی تھیں۔ یہ ہماری مدیرہ جی اصلی مدیرہ لگنے لگی ہیں۔ انہیں کسی میگزین میں مدیرہ کی جاب کے لیے اپلائے کرنا چاہیے۔ ہر دفعہ کا عرضِ حال بہت اچھا لکھتی ہیں۔ شاباش مدیرہ جی، مجھ سے اردو سیکھ کر اسی طرح میرا نام روشن کرتی رہیں۔
ویسے تو میں ڈیزائن کرتے وقت پڑھتی رہتی ہوں لیکن پورا میگزین فائنل ہوجانے کے بعد پڑھ کر زیادہ خوشی ہوتی ہے۔ ویسے سچ بتاؤں؟ میں پڑھنے سے زیادہ ڈیزائن پر ہی غور کرتی ہوں۔ مجھے فائنل میگ کو بار بار اوپن کرکے دیکھنا اچھا لگتا ہے۔ (اور اس کے بعد چھٹیوں پر جانا بھی)۔ لیکن میں نے خالی دیکھا ہی نہیں۔ ۔ ۔ پڑھا بھی۔ مونا جی کا "ایک مڑا ہوا ورق" پڑھا نا۔ بہت اچھا لگا مگر اینڈنگ! بچارا ہیرو جب اکیلا واپس جارہا تھا تو مجھے اتنااااااا افسوس ہوا۔ مونا جی ہیپی اینڈنگ تو نہیں تھی یہ؟ آپ کو پتا ہے نا مجھے ہیپی اینڈنگز پسند ہیں۔ نیکسٹ ٹائم ہیپی اینڈنگ ہونی چاہیے ورنہ میں ڈیزائن کرتے وقت چینج کردوں گی۔ صرف
"and they lived happily ever after"
ہی تو ایڈ کرنا ہوگا ؛)۔
رمیصا کی تحریر "ایسا کبھی نہیں ہوتا" اور رافعہ جی کی "ثانا بابا" بھی ڈیزائن ہونے سے پہلے ہی پڑھ لی تھیں۔ دونوں نے ہی بہت اچھا لکھا تھا۔ رافعہ جی آپ نے ثانا بابا کے کیریکٹر کو بہت اچھی طرح ڈیفائن کیا، اس کی وجہ سے یہ تحریر بہت انٹرسٹنگ ہوگئی۔ نایاب کا ناولٹ بھی پسند آیا۔
"بنیاد پرست" کی دوسری قسط۔ ۔ ۔ ابھی پڑھنی ہے۔ مجھے پہلے انگلش ورژن پڑھنا ہے اس کے بعد اردو۔ جب دونوں پڑھ لوں گی پھر تبصرہ کروں گی۔ لیکن تھوڑا بہت جو پڑھا ہے وہ اچھا لگا۔
باقی سب کی تحریر بھی بہتتت اچھی تھیں۔ آپ سب ہی بہت اچھا لکھتے ہیں۔ اسی طرح لکھتے رہیں اور ڈیڈلائن سے پہلے ہم تک پہنچا دیا کریں ورنہ ہم ڈیزائنرز کو زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے۔ (میں نے سوچا تبصرے کے ساتھ ساتھ شکایت نامہ بھی آپ تک پہنچادوں)۔
اب نیکسٹ شمارے کا انتظار ہے (آپ سب کو) پڑھ کر اس پر بھی تبصرہ ضرور کیجیے گا۔ اور میری تحریر پر بھی تبصرہ کرنا نہیں بھولیے گا۔ آخر یہ میری اتنی محنت سے لکھی ہوئی تحریر ہے۔ تبصرہ کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ آسان ہے تو اس شمارے پر ایک تبصرہ کرکے دکھائیں۔

وعلیکم السلام،
آپ ہی کیا ساری ڈیزائننگ ٹیم کی محنت اور محبت کے تو ہم بھی قائل ہیں جو اس قدر خوبصورت شکل میں میگ ہم تک پہنچاتے ہیں۔ آپ کا تبصرہ دیکھ کر اور یہ جان کر بہت اچھا لگا کہ آپ پڑھتی بھی ہیں اور اتنا اچھا تبصرہ بھی کرتی ہیں۔ آپ کی فرمائش سر آنکھوں پر اب ہم کسی اور جگہ اپلائی کر دیتے ہیں۔ یہاں کی ذمہ داری آپ کو سونپ دیتے ہیں پھر کیا خیال ہے۔