009 - تبصرہ بنت احمد

اگست کا خصوصی شمارہ بہت سی جدتوں کے ساتھ خاص الخاص رہا۔
سرورق بہت خوبصورت لگا۔

ہر صفحے پر نیچے بورڈر مِیں چھوٹی چھوٹی مفید معلومات دینے کا اسٹائل بہت اچھا لگا۔۔

رافعہ سسٹر کا "ثانا بابا" پڑھ کر بہت مزہ آیا۔ مگر ایک جگہ کالم کی ترتیب خراب ہونے سے کچھ مشکل ہوئی۔

اسی طرح رمیصا سسٹر نے بھی اپنے ناولٹ مِیں ہمیشہ کی طرح ایک نئی طرف دھیان دلایا۔

ون اردو کے رائٹرز کی تحریروں سے اقتباس بھی نیا اور اچھا رہا۔

سارا شمارہ تو نہیں پڑھ پائی ہوں مگر جتنا بھی نظر سے گزرا شاندار لگا۔

آمد کا شکریہ بنت احمد۔ آئندہ خیال رکھا جائے گا کہ آپ کو پڑھنے میں آسانی ہو۔ اور آپ پورا شمارہ پڑھیے یقیناً آپ کو دلچسپ لگے گا۔