005 - تبصرہ: رافعہ خان

سب سے پہلے تو ون اردو کے تازہ شمارہ کی ضخامت دیکھ کر خوشی ہوئی کہ بہت سارے دن مزے مزے کی تحاریر پڑھ کر گزریں گے۔ ٹائیٹل اور ڈیزائیننگ کا معیار بھی توقعات سے بڑھ کر تھا۔ ڈیزائیننگ ٹیم کو بہت بہت مبارکباد۔ ویسے تو پورا میگزین ہی زبردست تھا۔ لیکن کچھ تحاریر تو بار بار پڑھنے کو دل چاہا۔ مزاح ، شاعری اور نثر سب ہی ایک سے بڑھ کر ایک ہیں۔ تمام لکھنے والوں کا بہت بہت شکریہ۔ امید ہے اسی طرح معیاری ادب پڑھنے کو ملتا رہے گا۔

پسند کرنے کا بہت شکریہ۔ یہ میگزین آپ سب کی شرکت اور حوصلہ افزائی کی بدولت ہی چل رہا ہے۔ امیدِ واثق ہے کہ یہ سلسلہ مستقبل میں بھی یونہی جاری رہے گا۔