002 - خالی قطاروں کو ڈیلیٹ کرنا

خالی قطاروں کو ڈیلیٹ کرنا

اکثر اوقات ایکسل میں فہرست بہت لمبی ہوتی ہے اعداد و شمار کی یا کسی بھی طرح کی، اور کبھی کبھی بیچ بیچ میں خالی قطاریں Rows بھی ہوتی ہیں، جو کہ فارمیٹنگ کے لحاظ سے اکثر اچھی نہیں لگتیں یا پرنٹنگ یا کسی بھی طرح کی ضرورت کے پیش نظر آپ کو خالی قطاریں ڈیلیٹ کرنی پڑتی ہیں۔ اگر فہرست بہت لمبی ہے تو یقیناً یہ کوفت کا کام ہے کہ ساری خالی قطاریں سلیکٹ کرکے ڈیلیٹ کی جائیں۔ اس کوفت سے بچنے کے لیے:

1) پہلے وہ کالم سلیکٹ کرلیں یا پوری شیٹ یا کچھ بھی نہیں، بس Edit مینو میں جاکر GOTO پر کلک کریں

2) پھر جو ونڈو آئے اس میں SPECIAL پر کلک کریں۔

3) نئی ونڈو میں جو لسٹ ہوگی اس میں سے BLANKS کو سلیکٹ کرلیں اور اوکے کردیں

4) اب ساری خالی قطاریں سلیکٹ ہوگئی ہیں، edit مینو میں جاکر DELETE سلیکٹ کریں اور ڈیلیٹ کی ونڈو میں ENTIRE ROW کو سلیکٹ کرکے اوکے کردیں۔

لیجئے ساری خالی قطاریں ڈیلیٹ، باقی آپ اس GO TO / SPECIAL سے کافی کام لے سکتے ہیں، ان قطاروں پر بھی جاسکتے ہیں جس میں فارمولا ہیں یا دیگر آپشن۔ جو کہ آپ اپلائی کرسکتے ہیں اور دیکھ سکتے ہیں کہ وہ کیا کیا کام کرتے ہیں۔

نوٹ: پریکٹس اور آزمانے کے لیے پہلے اپنی فائل کی کاپی کرلیں یا کسی بھی ڈمی فائل پر پریکٹس کریں تاکہ کسی بھی صورت میں آپ اپنے ڈیٹا سے ہاتھ نہ دھو بیٹھیں، جب پوری طرح مطمئن ہوجائیں پھر آپ اپنی فائلز پر ایپلائی کرسکتے ہیں۔