004 - ٹیکسٹ کو آواز میں بدلنا

ٹیکسٹ کو آواز میں بدلنا

ویسے تو بہت سی اپلیکیشن موجود ہیں مگر آپ ونڈوز ایکس پی میں ایک نئے طریقے سے بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس کے لیے:

1) نوٹ پیڈ کو اوپن کرلیں، (اسٹارٹ بٹن، پروگرامز مینو، ایکسرسریز، نوٹ پیڈ)

2) وہاں یہ ٹائپ کیجئے

Dim msg, sapi
msg=InputBox("Enter Text","Text to Voice")
Set sapi=CreateObject("sapi.spvoice")
sapi.Speak msg

نوٹ: enter text کی جگہ آپ کوئی بھی اپنا جملہ لکھ سکتے ہیں مناسب، اور text to voice اس مسیج باکس کا ٹائٹل ہے وہ بھی آپ اپنی مرضی سے دے سکتے ہیں، تاہم "" میں لکھنا لازمی ہے۔

3) اب اس فائل مینو میں جاکر Save As پر کلک کریں اور فائل نیم کچھ بھی رکھ دیں، مگر اس کے ایکسٹینشن vbs رکھنا لازمی ہے اور نیچے save as type میں All files سلیکٹ کرلیں، جیسے
texttovoice.vbs

اسکرین شاٹ دیکھئے، اب جہاں فائل سیو کی ہے، وہاں جاکر اس کو رن کریں، آپ کے پاس ایک مسیج باکس آئے گا، اس میں اپنا جملہ لکھیں اور اوکے کریں، اور آواز سنیں۔ تاہم یہ ضروری نہیں کہ ہر لفظ کا صحیح تلفظ ادا ہو، غلطی کا امکان موجود رہے گا۔