006 - بل گیٹس نے مزید جراثیم چھوڑ دیئے

بل گیٹس نے مزید جراثیم چھوڑ دیئے

بل گیٹس سے کون واقف نہیں ہوگا، ان کی حس مزاح اور موضوعات پر دلچسپ تقاریر
اور مثالیں اکثر اوقات اخبارات کی زینت بنتی ہیں۔ جس کی ایک مثال یہ ہے، ایک تقریب میں انہوں نے لوگوں کو اُس وقت حیران و پریشانی میں مبتلا کردیا جب انہوں نے ایک ڈبیہ میں بند مچھر فضا میں چھوڑ دیئے، اور بعد میں کہا کہ ملیریا مچھروں سے پھیلتا ہے اور میں یہ مچھر یہاں چھوڑ رہا ہوں کہ صرف غریب لوگوں کو ہی اس مرض سے مرنے کے لیے نہیں چھوڑا جاسکتا۔
بل گیٹس کی اس حرکت اور بیان سے پورے مجمع میں سکوت اور اضطراب طاری ہو گیا جو کہ امراء اور دیگر معزز شخصیات پر مشتمل تھا۔ تاہم بعد میں بل گیٹس نے یقین دلایا کہ ان مچھروں میں ملیریا لگانے والے جراثیم موجود نہیں ہیں۔ مجمع میں ایک معزز صنعت کار کرس اینڈرسن نے اس موقع پر یہ جملہ کہہ کر محفل کی رونق کو بحال کردیا:
"بل گیٹس نے دنیا میں مزید جراثیم چھوڑ دیئے۔"