005 - تبصرہ: سلمان سلّو

السلام علیکم ورحمتہ اللہ۔۔
شمارہ اگست خاصی تاخیر سے ملا۔ گزارش ہے جہاں آپ میگزین کے لئے اتنی محنت کرتے ہیں وہاں تھوڑی پبلسٹی بھی کر لیا کریں۔ میگزین کی ریلیز سے دو تین دن پہلے بلاگ وغیرہ میں میگزین کی آمد کا اعلان کر دیا کریں۔۔۔۔نوازش ہوگی۔۔۔چونکہ سرورق میرا خود کا ڈیزائن کیا ہوا ہے اور اپنی دہی کو سبھی میٹھا کہتے ہیں تو میں بھی تعریف ہی کرون گا کہ میں نے خاصی محنت سے ڈیزائننگ کی تھی۔۔ ہوشربا و سمارا بہنوں کی اندرونی صفحات کی ڈیزائننگ بھی کافی عمدہ رہی ویل ڈن۔۔ اسلام سیکشن میں احمد غزنوی بھائی کی تحریر''رمضان المبارک فضائل ،مسائل،احکام و سمارا بہن کی تحریر ''سائنس اور باری تعالٰی کی کبریائی'' دونوں سپر ڈوپر ہٹ تحریریں رہیں۔ اللہ آپکو جزائے خیر عطا فرمائے آمین۔۔۔ سمارا بہن کی تحریر گو بہت بہترین تھی لیکن کچھ تشنگی سی رہی اس موضوع پر مزید تحریریں لکھنے کی ضرورت ہے۔۔۔ خسرو بھائی کی تحریر''دریائے نیل کے نام'' کے بارے میں گزارش ہے براہ مہربانی صحابی کے نام مبارک کے ساتھ مکمل ''رضی اللہ عنہہ'' لکھا کریں صرف ''رض'' دیکھ کر کوفت ہوتی ہے۔۔۔ اردو ادب میں افسانے کچھ پرانے سے معلوم ہو رہے ہیں۔۔ مون کی تحریر ''جادو جو سر چڑھ کر بولے'' بہت بہترین تحریر رہی۔۔ ویل ڈن مون آپ بہت اچھا و دلچسپ لکھتی ہو۔ کیپ اپ دا گریٹ ورک۔ ہر ماہ ون اردو میگزین میں پابندی سے لکھا کریں۔۔۔خسرو بھائی و ساحرہ بہن کے سفرنامے معہ تصویروں کے بھی خوب رہے۔۔۔ اردو شاعری میں رافعہ خان بہن کی''خسارہ''، فرید ندوی بھائی کی ''تلاش'' اور کائنات بہن کی''پڑوسن'' زبردست رہی۔ کائنات بہن کی تحریریں دیکھ کر حیرت ہوتی ہے ماشاءاللہ ہر فن مولا ٹائپ کی بہن ہیں۔۔۔ سائنس و ٹیکنالوجی سیکشن میں ادارے کی جانب سے تحریر''سائنسدان کائنات کے وجود کا بھید کھولنے کے قریب''بہت معلوماتی و زبردست تحریر رہی۔ بہت شکریہ۔۔۔گوشہ خواتین میں ہما آپی نے ''سبزیوں کی اہمیت'' کے حوالے سے بہت اچھا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ اس کو جاری رکھیں۔ ''سبزیوں کی اہمیت'' کے بعد ''پھلوں کی اہمیت'' پر بھی سلسلہ شروع کریں۔۔۔ محسنہ بہن نے کجھور کے حوالے سے بہت معلوماتی مضمون شیئر کیا۔ بہت شکریہ۔۔۔۔ہرڈ بہن اور نور العین ساحرہ بہن کے درمیان تو ریسپی پیش کرنے کا مقابلہ سا رہا۔ ماشاءاللہ دونوں بہنیں ہی کھانے پکانے کی کافی ماہر و سگھڑ لگتی ہیں۔۔دلپسند بھائی اچھے لکھاری ہیں۔ گزارش ہے فلمی ہیروز کے ساتھ ساتھ قومی ہیروز پر بھی تحریریں لکھیں۔۔۔ اسپورٹس سیکشن میں یازغل بھائی اولمپک گیمز میں پاکستان کی کارکردگی کیساتھ موجود تھے۔ کافی معلوماتی تحریر رہی بہت شکریہ۔۔۔ رمضان، یوم آزادی، عید الفطر اسپشل سیکشن بھی دلچسپ رہی۔ خاص طور پر عیدین کا احوال خاصا دلچسپ رہا۔ خسرو بھائی کی ''عید'' تو کچھ پھیکی سی لگی۔ کوثر بیگ بہن کی ''دکن میں عید'' خاصی رنگا رنگ رہی۔ کائنات بہن کی رمضان کارگزاری بھی دلچسپ رہی ۔ ہما جاوید آپی نے ''میرے پسند کے اشعار'' سلسلے کی جو تجویز پیش کی ہے اس سے میں بھی اتفاق کرتا ہوں،میگزین میں ایسے سلسلے ضرور شروع کرنے چاہیئے جس میں قارئین کو حصہ لینے کا موقع ملے۔

میگزین کی پسندیدگی کا بہت شکریہ۔ جن جن لکھاریوں کو آپ نے مستقل لکھنے کو کہا، امید ہے کہ وہ آپ کے تبصرے کو پڑھنے کے بعد اس بات پہ ضرور غور اور عمل کریں گے۔ آپ کے دلچسپ اور تفصیلی تبصروں کا آئندہ بھی انتظار رہے گا۔ شکریہ