002 - بینڈوڈتھ (BANDWIDTH)۔۔۔ تحریر: امان

ڈاؤنلوڈز

1) گوگل ڈیسک ٹاپ

گوگل ویب سرچ انجن سے کون واقف نہیں ہوگا، جتنی مقبولیت اس سرچ انجن کو ملی ہے اتنی شاید انٹرنیٹ کی دنیا میں کسی کو نہ ملی ہو۔ گوگل کی ایک اور پروڈکٹ "گوگل ڈیسک ٹاپ"۔ اس کو انسٹال کرکے آپ اپنے پی سی میں کچھ بھی باآسانی سرچ کرسکتے ہیں۔ ویسے تو ونڈوز کا سرچ ٹول بھی موجود ہوتا ہے۔ مگر اس گوگل ڈیسک ٹاپ کو استعمال کرنے کے بعد اور اس کے آپشن دیکھنے کے بعد آپ یقیناً محسوس کریں گے کہ کون زیادہ بہتر ہے۔ ڈاؤن لوڈ کے لیے یہاں جائیں

http://desktop.google.com

2) ایکسل پاسورڈ ریمور

کسی بھی ایکسل فائل کا پاسورڈ ریموو کرنے کے لیے اس لنک سے یہ ایڈ آن ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

http://sites.google.com/site/findsar...attredirects=0

انسٹال کرنے کے لیے:
* یہ فائل روٹ ڈرائیو کے فولڈر ڈاکومنٹس اینڈ سیٹنگز میں یوزر نیم کے فولڈر میں موجود اپلیکیشن ڈیٹا کے اندر مائیکرو سوفٹ فولڈر میں موجود ایڈ انز میں محفوظ کیجئے۔ مثال کے طور پر

C:\DOCUMENTS AND SETTINGS\AMAAN\APPLICATION DATA\MICROSOFT\ADDINS

* ایکسل اوپن کرکے، ٹولز مینو میں ایڈ انز پر کلک کریں۔ یہاں آپ کو اس ایڈ ان کا نام نظر ائے گا اس پر چیک لگا دیں۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں جائیں۔

http://findsarfaraz.blogspot.com/200...l-add-ins.html