003 - ایم ایس آفس

آئی ٹی ٹپس / ٹرکس
ایم ایس آفس

1) ایک خفیہ کمانڈ SAVE ALL

فائل مینو میں ایک کمانڈ پوشیدہ ہوتی ہے جس کا نام SAVE ALL ہے، اسے ظاہر کرنے کے لیے شفٹ دبا کر فائل مینو پر کلک کریں۔ یہ کمانڈ تمام کھلے ہوئے ڈاکومنٹس کو ایک ساتھ save کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

2) پیراگراف ختم کریں

کبھی کبھار کوئی ٹیکسٹ کاپی پیسٹ کے چکر میں ورڈ ہر لائن کو ایک پیراگراف کی شکل دے دیتا ہے، خاص کر ای میل کو جیسے آؤٹ لک وغیرہ سے کاپی کریں تو۔ اس طرح کی صورتحال میں پیراگراف ختم کرنے کے لیے ALT کے ساتھ E دبائیں اور پھر FIND WHAT کی فیلڈ میں ^p ٹائپ کریں اور Replace کی فیلڈ کو خالی چھوڑ دیں یا ایک اسپیس دے دیں۔ اور Replace All کردیں۔ لیں جی ہوگئے پیراگراف ختم اور ایک تسلسل آگیا۔

3) خالی سیل پر جانا

ایم ایس ایکسل میں ایک کالم میں کسی خالی سیل میں جانے کے لیے، آپ جس سیل میں اس وقت موجود ہیں، اس کے Bottom Border پر ڈبل کلک کریں، آپ اگلے خالی سیل کے اوپر والے سیل پر موجود ہوں گے۔ اسی طرح اگر Row کے خالی سیل پر جانا چاہتے ہیں تو کرنٹ سیل کے Right Border پر ڈبل کلک کریں۔

4) شیٹ ریفریش کرنا

ایکسل میں کسی بھی شیٹ کو ریفریش کرنے کے لیے F9 پریس کریں۔ ریفریش کرنے سے اس شیٹ پر کیے گئے تمام حسابی عمل دوبارہ کیے جائیں گے۔ جس سے نئے اور تازہ رزلٹ اپ ڈیٹ ہوتے رہیں گے اور آپ کے سامنے رہیں گے۔

5) فوری چارٹ

ایکسل میں چارٹ بنانے کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے اپنا تمام ڈیٹا ایک ٹیبل میں لکھ لیں اور پھر اس ٹیبل کو سلیکٹ کرکے F11 دبائیں۔ چارٹ آپ کے سامنے حاضر۔

6) ایم ایس ورڈ کی یاداشت

ورڈ کے فائل مینو میں، سب سے نیچے آپ کی اوپن کی گئی آخری چار فائلز نظر آئیں گی۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ ان کی تعداد زیادہ ہو تو اس کے لیے، ٹولز مینو میں جاکر آپشن پر کلک کریں۔ جنرل ٹیب میں Recently Used File List کے سامنے باکس میں اپنی مرضی کی تعداد سلیکٹ کرلیں۔ اگر چیک باکس پر سے چیک ہٹا دیں تو پھر ورڈ کوئی بھی اوپن ہوئی فائل کو یاد نہیں رکھے گا۔