005 - دلچسپ و عجیب خبریں

دلچسپ و عجیب خبریں

دوپہر میں تاریکی

19 مئی 1780ء کی چمکیلی دوپہر میں اچانک تاریکی پھیل گئی۔ نیو انگلینڈ اسٹیٹس کے ایک گاؤں پر دھواں دار سیاہی چھا گئی۔ تجزیئے کے مطابق یہ گہرا کالا دھواں ملک کے مغربی حصے کے جنگلات میں آگ لگنے سے وجود میں آیا تھا۔ سہ پہر میں اس قدر تاریکی پھیل گئی تھی کہ لوگوں نے موم بتیاں جلائیں روشنی کے لیے۔

آسمانی کباب

امریکہ میں شمال مشرقی کنٹکی کے رہائشیوں نے مارچ 1876 کو ایک عجیب و غریب واقعہ دیکھا۔ آسمان سے یکایک بھنے ہوئے تکے اور گوشت کے ٹکڑے برسنا شروع ہوگئے۔ چند لوگوں نے انہیں چکھنے کی ہمت بھی کی اور ان کا ذائقہ بھنے ہوئے گوشت سے مماثل بتایا۔ غالباً اس کی وجہ یہی ہے کہ آسمانی بجلی، اڑتے پرندوں کے غول پر مہربان ہوئی تھی اور پرندے بھنے ہوئے تکوں کی شکل میں زمین پر آگرے۔

دیوانہ درجہ حرارت

امریکی ریاست ڈکوٹا کے جنوب میں اسپیئر فش نامی ایک چھوٹے سے قصبے میں صرف دو منٹ میں درجہ حرارت 4 سے 45 درجے فیرن ائٹ تک جا پہنچا تھا۔ درجہ حرارت کی یہ تبدیلی اتنی اچانک تھی کہ یکے بعد دیگرے کھڑکیوں کے شیشے اور پلیٹیں چٹخنے لگیں۔ وجہ یہ ہے کہ اس علاقے میں بحر الکاہل کے امریکی ساحل پر چلنے والی گرم مرطوب جنوب مغربی ہوائیں آتی رہتی ہیں۔ ان ہواں کو "مرطوب شنوک بھی" کہا جاتا ہے۔ یہ واقعہ 22 جنوری 1943ء کو پیش آیا۔

مچھلیوں کی بارش

29 مئی 1892ء کو الاسکا کے علاقے کول برگ میں دھواں دار بارش کے ساتھ بڑی تعداد میں ایل (eel) مچھلیاں برسنے لگیں۔ شاید قریبی سمندر یا جھیل سے پانی پر بننے والے طوفانی بگولے نے ان مچھلیوں کو اٹھا کر خشکی پر دے مارا تھا۔

(یہ واقعات، ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی میں موسمیات کے نائب پروفیسر، رینڈی کیروینی کا تحریر کردہ ہے جو، "سائنٹفک امریکن پریزنٹس" کی جلد نمبر 11، شمارہ نمبر 1 میں شائع ہوا تھا۔)