006 - کیا آپ جانتے ہیں

کیا آپ جانتے ہیں

* برطانوی فوج میں انسپکٹر جنرل کے عہدے تک پہنچنے والے ڈاکٹر جیمز بیری کی وفات کے بعد علم ہوا کہ وہ عورت تھیں۔
ٴ
* ایڈیسن اپنی بیوی سے اکثر "مورس کوڈ" کے ذریعے گفتگو کرتا تھا۔

*پرنٹنگ مشین کا موجد جوہانس گٹن برگ، پیشے کے لحاظ سے سنار تھا۔

* روشنی کے بلب کا موجد ایڈیسن، اندھیرے سے بہت خوف کھاتا تھا۔

* دریائی گھوڑا تیر نہیں سکتا، ٹورنٹولا مکڑی جالا نہیں بن سکتی، ہمنگ برڈ چل نہیں سکتا اور مگر مچھ غذا چبا نہیں سکتا۔

* اگر گوبھی کے پتوں کو چبا چبا کر کھایا جائے تو ان سے حاصل ہونے والی توانائی سے زیادہ توانائی انہیں کھانے میں خرچ ہوجائے گی۔

* چاندی کا سب سے زیادہ استعمال فوٹوگرافی میں ہوتا ہے۔ دنیا بھر میں استعمال ہونے والی 35 فیصد چاندی اس کام میں استعمال ہوتی ہے۔

* کپڑے سینے والی سوئی پر بیس مرتبہ مقناطیس رگڑ دیجئے۔ وہ مقناطیس بن جائے گی۔

* مرغی کی الٹی ٹانگ اس کی سیدھی ٹانگ کے مقابلے میں زیادہ نازک ہوتی ہے۔